یہ بھی دیکھیں
صبح والے تجزیہ میں، میں نے آپ کی توجہ 0.9758 کی سطح کی طرف مبذول کراوئی تھی اور اس سطح پر توجہ رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی تجویز دی تھی ۔ اب، آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ جرمنی کے پروڈیوسر پرائس انڈیکس کی اشاعت کے بعد مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ سطح ایک مرتبہ دوبارہ اوپر گئی ۔ لہذا، پئیر سائیڈ وے چینل میں پھنس گیا ہے۔ پئیر صبح والے تجزیہ میں بتائی گئی سطح تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ اس لیے صبح کے وقت مارکیٹ میں داخلے کے لیے کوئی مناسب پوائنٹ نہیں تھا۔ امریکی دورانیہ کے لیے تکنیکی نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کب کھولیں
دن کا دوسرا نصف حصّہ میں مزید واقعات سامنے آنے والے ہے۔ فلاڈیلفیا فیڈ مینوفیکچرنگ انڈیکس اور امریکہ کی ابتدائی بے روزگاری کے دعووں کی رپورٹ آنے والی ہے۔ اگر رپورٹس پیشین گوئیوں کے مطابق رہیں، تو قارئین ممکنہ طور پر اپنی توجہ موجودہ ہوم سیلز کی رپورٹ اور فیڈ پالیسی سازوں کی تقریروں پر مرکوز کریں گے۔ وہ یقینی طور پر مزید مالیاتی سختی کے حق میں بات کریں گے۔ یہ قلیل مدتی تناظر میں امریکی ڈالر کے لیے بُلش عنصر ہے۔ اگر پئیر میں کمی ہوتی ہے، تو صرف 0.9758 کا مصنوعی بریک آؤٹ 0.9801 تک اضافہ کے امکان کے ساتھ ایک بہترین خرید کا اشارہ دے گا۔
کل، پئیر اس سطح سے اوپر آگے بڑھنے میں ناکام رہا اس رینج میں موونگ ایوریجز ہیں، جو پئیر میں اضافہ کی حرکت کو محدود کر دیں گی۔ اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ اور نیچے کی طرف ٹیسٹ ہونے کی صورت میں ہی بُلش کے دوبارہ سبقت لینے کا امکان ہے۔ یہ امریکی دورانیہ میں پہلے ہی ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو، یہ اوپر کی طرف واپسی کے عمل کو متحرک کر سکتا ہے۔ بئیرز کو سٹاپ لاس آرڈرز بند کرنے ہوں گے۔ یہ 0.9835 تک اضافہ کرنے کے امکان کے ساتھ ایک اضافی خرید کا اشارہ پیدا کرے گا۔ اس سے بُلش رجحان کو بھی تقویت مل سکتی ہے جو 13 اکتوبر سے سامنے آ رہا ہے۔ اگر پئیر 0.9835 سے اوپر مضبوط ہو جاتا ہے، تو یہ 0.9871 تک کی راہ ہموار کر دے گا جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
اگر یورو / یو ایس ڈی میں کمی آتی ہے اور بُلز 0.9758 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں تو خریدار مارکیٹ پر مکمل قابو کھو دیں گے۔ اس لیے یورو پر دباؤ بڑھے گا۔ یہ مزید تنزلی کے چینل کی تشکیل اور 0.9719 تک تنزلی کا باعث بنے گا۔ اس سطح کے مصنوعی بریک آؤٹ ہونے کے بعد لانگ پوزیشنز کھولنا بہتر ہے۔ آپ 0.9679 یا 0.9635 سے اضافہ پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں جس کے لئے 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے
یورو / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنیں کب کھولیں
بئیرز بھی سائیڈ لائن بیٹھے ہوئے ہیں۔ تاہم، وہ جتنی دیر تک غیر فعال رہیں گے، یورو کی تیزی سے بحالی کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو، یورو کے کل کے نقصانات کی تلافی جلد ہونے کا امکان ہے۔ جوڑے کی رفتار جزوی طور پر امریکی اقتصادی رپورٹوں پر منحصر ہے۔ اس کے باوجود، تکنیکی انڈیکیٹرز تیزی سے تبدیل ہو سکتے ہیں، جو بُلش رجحان کا اشارہ دیتے ہیں۔ 0.9801 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد شارٹ پوزیشنز کھولنا بہتر ہے، جو ایک بہترین فروخت کا اشارہ دے گا۔ قیمت 0.9758 پر واپس آسکتی ہے، جو کل کے تجارتی نتائج سے عمل میں آنے والی زیریں حد ہے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ اس سطح کو توڑنے کی چوتھی کوشش ہوگی، فروخت کنندگان کا قیمت کو 0.9758 تک دھکیلنے کا امکان ہے۔ اس سطح سے نیچے گرنے کے ساتھ ساتھ اوپر کی طرف ٹیسٹ یورو / یو ایس ڈی کے لیے فروخت کا اشارہ فراہم کرے گا۔ یہ بُلز کو اپنے سٹاپ لاس کے آرڈرز بند کرنے پر مجبور کرے گا۔ اگر یہ صورت درست ہو جائے تو پئیر 0.9719 تک گراؤٹ کر سکتا ہے۔ مزید آگے کا ہدف 0.9679 کی سطح ہوگی جہاں میں منافع کو بند کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔
اگر امریکی دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرش 0.9801 پر کوئی توانائی نہیں دکھاتے ہیں تو پئیر کی طلب بڑھ جائے گی۔ ایک مضبوط اضافہ کی تصحیح کا امکان ہے۔ اس صورت میں، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ جب تک 0.9835 کا مصنوعی بریک آؤٹ نہیں ہو جاتا تب تک شارٹ پوزیشنز کو منسوخ کر دیں۔ آپ 0.9871 کی ہفتہ وار بلندی سے یا 0.9917 سے ایک اضافہ پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں جس کے لئے 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح کو کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے۔
کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز
سی او ٹی رپورٹ برائے 11 اکتوبر میں لانگ پوزیشنز میں ایک بڑی کمی اور قلیل مُدتی پوزیشنز میں اضافہ دیکھا گیا ہے - ایسا لگتا ہے کہ تاجر امریکی افراط زر اور ریٹیل سیلز کی رپورٹوں کے اجراء کے لیے بے چین تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ افراط زر پر قابو پانا فیڈ کے لیے ایک حقیقی چیلنج بن گیا ہے۔ جیسا کہ ستمبر کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے، افراط زر گزشتہ سطح سے صرف 0.1 فیصد کم ہوا۔
یہی وجہ ہے کہ امریکی ریگولیٹر کے ہاکش رہنے یا اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہونے کا امکان ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ برابری کی سطح سے نیچے یورو کی آخری بڑے پیمانے پر فروخت کو کچھ وقت گُزر چکا ہے۔ درحقیقت، جغرافیائی سیاسی تناؤ اور فیڈرل ریزرو کی سختی جیسے عوامل پئیر کو نیچے کی طرف دھکیلنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ لہذا، درمیانی مدت میں یورو پر لانگ پوزیشنیں کھولنا بہتر ہے۔
سی او ٹی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 3,255 کی کمی سے 196,136 ہوگئی ہیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 2,928 کے اضافہ سے بڑھ کر 158,637 ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے میں، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن مثبت رہی ہیں اور اس کی تعداد 43,682 کے مقابلے میں 37,499 ہوگئی ہے۔ سرمایہ کار اسے برابری سے نیچے سستا یورو خریدنے اور لانگ پوزیشنز کو جمع کرنے کے موقع کے طور پر خیال کرتے ہیں، بحران کے خاتمے اور طویل مدتی تناظر میں بحالی کی امید کرتے ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0053 سے کم ہو کر 0.9757 ہوگئی ہے۔
تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
جی بی پی / یو ایس ڈی 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے قدرے نیچے تجارت کر رہا ہے - جو یہ ظاہر کرتا ہے بئیز سبقت لئے ہوئے ہیں
تاثرات: لکھاری 1 گھنٹہ والے چارٹ کی بنیاد پر موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمت کا تجزیہ کر رہا ہے لہذا یہ یومیہ چارٹ پر کلاسیکل یومیہ موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہوسکتی ہے
بولینجر بینڈز
اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا تو انڈیکیٹر کی بالائی حد 0.9800 پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی - 1.1337 کے گرد بالائی حد کے ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک نیاء بُلش عمل ملے گا - متبادل طور پر اگر 1.1305 پر زیریں حد ٹوٹ جاتی ہے تو یورو / یو ایس ڈی پر دباؤ بڑھے گا
تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت
موونگ ایوریج اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ نوائس کو برابر کرتے ہوئے جاری رجحان کی شناخت کرتا ہے۔ چارٹ پر 50 مدت کی موونگ ایوریج پیلے رنگ میں ظاہر کی گئی ہے۔
موونگ ایوریج اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ نوائس کو برابر کرتے ہوئے جاری رجحان کی شناخت کرتا ہے۔ چارٹ پر 30 مدت کی موونگ ایوریج سبز رنگ میں ظاہر کی گئی ہے۔
موونگ ایوریج اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ کے شور کو برابر کرنے کے ذریعے جاری رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک 30 مدت کی موونگ ایوریج کو گرین لائن کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر دو موونگ ایوریجیز کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو کہ موونگ ایوریج کنورجینس/ ڈائیورجینس کا تناسب ہے۔ ایم اے سی ڈی کا حساب 26-پریڈ ایکسپونینشل موونگ ایوریج سے 12 پریڈ موونگ ایوریج (ای ایم اے) کو منہاء کرکے لگایا جاتا ہے۔ ایم اے سی ڈی کے 9 روزہ ای ایم اے کو "سگنل لائن" کہا جاتا ہے۔
بولینجر بینڈز ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے۔ بالائی اور زیریں بینڈز عمومی طور پر 20 روزہ سادہ موونگ ایوریج سے+/- 2 معیاری انحراف ہوتے ہیں۔
نان کمرشل تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
نان کمرشل لانگ پوزیشنز نان کمرشل تاجروں کی جانب سے کھولی گئی کُل لانگ پوزیشنز کی نمائندگی کرتی ہیں۔
نان کمرشل شارٹ پوزیشنز نان کمرشل تاجروں کی جانب سے کھولی گئی کُل شارٹ پوزیشنز کی نمائندگی کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کا میزانیہ نان کمرشل تاجروں کی مختصر اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے۔
Your IP address shows that you are currently located in the USA. If you are a resident of the United States, you are prohibited from using the services of InstaFintech Group including online trading, online transfers, deposit/withdrawal of funds, etc.
If you think you are seeing this message by mistake and your location is not the US, kindly proceed to the website. Otherwise, you must leave the website in order to comply with government restrictions.
Why does your IP address show your location as the USA?
Please confirm whether you are a US resident or not by clicking the relevant button below. If you choose the wrong option, being a US resident, you will not be able to open an account with InstaTrade anyway.
We are sorry for any inconvenience caused by this message.